جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حمزہ شہباز نے مجھ سے شادی کی اور پھر مجھ سے ناروا سلوک کیا، معروف خاتون کے دھماکہ خیز انکشافات، نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

datetime 4  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حمزہ شہباز نے مجھ سے شادی کی اور پھر مجھ سے ناروا سلوک کیا، معروف خاتون کے دھماکہ خیز انکشافات، نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی اہلیہ عائشہ احد نے حمزہ شہبازپر الزام لگایا ہے کہ

انہوں نے مجھ سے شادی کی اور پھر میرے ساتھ رویہ بھی اچھا نہیں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ میری سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ حمزہ شہباز کے خلاف نوٹس لیا جائے، حمزہ شہباز جیسا شخص کیسے حکمران بن سکتا ہے اور لوگوں کا خیال رکھ سکتا ہے؟ عائشہ احد نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کا نام وزارتِ عظمیٰ کے لیے جب کہ ان کے بیٹے حمزہ شہباز کا نام وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا جا رہا ہے، یہ دونوں باپ بیٹا صادق اور امین نہیں ہیں۔ انہوں حمزہ شہباز شریف کے متعلق مزید کہا کہ ان کو مجھ سے بہتر کون جانتاہے، ایسے جھوٹے اور کرپٹ آدمی کا وزیراعلیٰ بننا کوئی اچھی بات نہیں۔ عائشہ احد نے کہا کہ حمزہ شہباز صادق اور امین نہیں ہیں یہ میں عدالت میں ثابت کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مسلم لیگ (ن) پر حیرت ہے کہ جب سانحہ ماڈل ٹاؤن میں خواتین کو قتل کیا گیا تو وہ اس وقت کہاں تھی، یہ خواتین آج تک انصاف کی راہ دیکھ رہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ کون صحیح اور کون غلط ہے، میں کچھ چہروں کو نقاب کرنے کی اپنی پوری کوشش کروں گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…