بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

میں اپنے حلقے والوں کو کیا منہ دکھائوں گا؟ ٗشیخ رشید احمد

datetime 4  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے پاس پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ تحریک انصاف ٗ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی نے معاملے پرایوان سے علامتی واک آئوٹ کیا ٗ پیپلز پارٹی ٗ عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی نے ساتھ نہیں دیا ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان پیپلز پارٹی کے رکن سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ایوان میں قائد ایوان کے انتخاب کے دن ایوان میں نعرے بازی غلط تھی

اور پھر باہر جاکر شیخ رشید کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ افسوسناک ہے اس سے معزز رکن کا استحقاق مجروح ہوا ہے، اس پر کارروائی کی جائیگی جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اس بارے میں استحقاق کی تحریک بھی موصول ہوئی ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ بغیر پاسز کے لوگ ایوان میں آئے، میرے بھی چار ورکر بغیر پاس کے یہاں آئے ٗمیری تقریر براہ راست نہیں دی گئی یہ میرا حق تھا۔ سپیکر نے مجھے کہا کہ میرے دروازے سے جائیں میں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں اپنے حلقے والوں کو کیا منہ دکھائوں گا؟میں نے شکریہ ادا کیا اور میں ارکان کیلئے مختص راستے سے گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور قومی اسمبلی عملہ نے میرا ساتھ دیا تاہم 500 لوگوں کے سامنے وہ کیا کرتے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس روز ایوان میں بغیر پاسز کے آئے ان کی فہرست دی جائے۔ جماعت اسلامی صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ وزیراعظم کے انتخاب میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔ اس ہائوس کی تضحیک ہوئی جو قابل مذمت ہے جمہوری عمل میں ہر ایک حصہ لے سکتا ہے۔تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شیخ رشید نے تحریک استحقاق لائی ہے ایوان میں ان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ اگر بغیر پاسز کے لوگوں کو آنے دیں گے تو کوئی بھی آسکتا ہے، ان کی تحریک استحقاق لائی جائے۔ اس واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں۔ سپیکر نے معاملہ کو بھانپ لیا تھا

ہم ان کی سوچ کو سراہتے ہیں۔ اس کی تحقیقات کے لئے خصوصی کمیٹی بنائی جائے۔ شیخ صلاح الدین نے کہا کہ شیخ رشید ایک سینئر ممبر ہیں ان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے۔ اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ استحقاق کی تحریک کی ایم کیو ایم مکمل سپورٹ کرتی ہے۔ غلام احمد بلور نے کہا کہ سینئر ممبر کے ساتھ اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ اس واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ جمشید دستی نے کہا کہ میں باہر گیلری میں گیا تو مجھے گالیاں دی گئیں میں نے واپس آکر صورتحال سے شیخ رشید کو آگاہ کیا، وہاں پر ہمیں دھکے دیئے گئے۔ اس کے بعد تحریک انصاف‘ جماعت اسلامی‘ ایم کیو ایم اور شیخ رشید نے واک آئوٹ کردیا مگر پیپلز پارٹی‘ اے این پی اور قومی وطن پارٹی نے ساتھ نہیں دیا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…