اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ن لیگ نے عائشہ گلالئی کی حمایت میں بڑا قدم اُٹھالیا،عمران خان کیلئے نئی پریشانی

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی سے اظہار یکجہتی اور عمران خان کے خلاف مظاہرہ کیا ،خواتین کارکنان نے ہاتھوں میں جوتے اٹھا کر عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورعائشہ گلا لئی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی خواتین ونگ کی عہدیدار رابعہ فاروقی کی قیادت میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے علامہ اقبال ٹاؤن میں مظاہرہ کیا جس میں عائشہ گلا لئی سے بھرپور اظہا ریکجہتی کیا گیا ۔

(ن) لیگ کی خواتین نے ہاتھوں میں جوتے اٹھا کر عمران خان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ۔ رابعہ فاروقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ پی ٹی آئی میں خواتین کو عزت نہیں دی جاتی ، عائشہ گلا لئی کے الزامات کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ ماضی میں اس طرح کے درجنوں واقعات ہو چکے ہیں۔ نہ صرف مسلم لیگ (ن) بلکہ پوری قوم کی خواتین عائشہ گلا لئی کے ساتھ ہیں اور انہیں جرات کا مظاہرہ کرنے پر سلام پیش کرتی ہیں۔ ہمار امطالبہ ہے کہ ان الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں اور عمران خان کو اخلاقی کرپشن پر تاحیات نا اہل قرار دیا جائے ۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناء پرویز بٹ کی جانب سے عائشہ گلا لئی کے الزامات کی تحقیقات کے مطالبے پر مبنی قرار داد بھی پنجاب اسمبلی میں جمع کروا گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کا سیاسی ورکرز خواتین کے غیر مناسب رویہ ناقابل برداشت ہے ، کسی سیاست جماعت کے لیڈر کو ایسی حرکتیں زیب نہیں دیتی، عمران خان کے ایسے گھناؤنے فیل کی شدید مذمت کرتے ہیں ،عائشہ گلا لئی عزت دار خاتون کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عائشہ گلا لئی کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں اور تحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کو نا اہل قرار دیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…