ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

عائشہ گلا لئی اور ناز بلوچ کے تحریک انصاف چھوڑنے کی وجہ کیا ایک ہی تھی؟

datetime 2  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عائشہ گلا لئی اور ناز بلوچ پر تحریک انصاف کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات میں یکسانیت نے کئی سوالات کو جنم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس اور پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان اور عائشہ گلا لئی کے درمیان اختلافات کی وجہ دبئی میں فنڈ ریزنگ کا حساب مانگنا بنا ہے۔ عائشہ گلہ لئی گزشتہ ایک برس سے دبئی میں پارٹی فنڈ ریزنگ کی انچارج تھیں۔ پارٹی فنڈ ریزنگ کا حساب مانگنے پرعمران خان سے اختلافات بڑھے ۔

عائشہ گلا لئی کی پارلیمانی کارکردگی بھی تسلی بخش نہیں تھی ۔دبئی فنڈ ریزنگ اور ٹکٹ سے نا امیدی پر عائشہ گلا لئی دلبرداشتہ تھیں ۔ جس کے بعد پشاور میں امیر مقام سے ملاقات کے بعد عائشہ گلالئی نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے ناز بلوچ کے تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں جانے پر بھی ان پر بھی پارٹی فنڈ کے حوالے سے انگلیاں اٹھائی گئی تھیں اور کہا گیا تھا کہ فنڈ ریزنگ کے دوران حساب مانگنے پر انہوں نے تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…