جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

عائشہ گلا لئی نےعمران خان پر سنگین ترین الزام کیوں عائد کئے؟ دونوں کے درمیان تلخی کی اصل وجہ کیاہے؟سنسنی خیز انکشاف

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کل تک میرا کردار ٹھیک تھا اور آج خراب ہو گیا،عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس دیکھ کر عمران خان کی ہنسی چھوٹ گئی، ساتھی رہنمائوں کیساتھ مکالمہ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس دیکھ کر عمران خان کی ہنسی چھوٹ گئی اور انہوں نے ساتھی رہنماؤں سے کہا کہ کل تک میرا کردار

بالکل ٹھیک تھا اور آج خراب ہو گیا۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی خاتون رہنما عائشہ گلا لئی اور عمران خان کے تلخی دبئی فنڈ ریزنگ کا حساب مانگنے پر ہوئی ، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عائشہ گلا لئی گزشتہ سال سے تحریک انصاف کیلئے فنڈ ریزنگ کر رہی تھیں۔ عمران خان نے عائشہ گلا لئی کے الزامات کے ردعمل میں کہا ہے کہ انہوں نے ٹکٹ کا مطالبہ کیا تو انہیں واضح کیا کہ پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلا لئی 4سال میں صرف 47دن اسمبلی میں آئیں جبکہ پارلیمانی بورڈ ان کی پارلیمانی کارروائی سے بھی خوش نہیں تھا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلا لئی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کے کردار کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کئے ہیں جن میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے خاتون رہنمائوں کو غلط میسجز کرنا اور ان کے ہاتھوں خواتین کی عزت غیر محفوظ ہونا بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلا لئی 4سال میں صرف 47دن اسمبلی میں آئیں جبکہ پارلیمانی بورڈ ان کی پارلیمانی کارروائی سے بھی خوش نہیں تھا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلا لئی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کے کردار کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کئے ہیں جن میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے خاتون رہنمائوں کو غلط میسجز کرنا اور ان کے ہاتھوں خواتین کی عزت غیر محفوظ ہونا بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…