اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نا اہلی کے بعد عوامی رابطہ مہم کے سلسلے کا آغاز، نواز شریف نے مری سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور جانے کا فیصلہ کر لیا، ارکان اسمبلی و مقامی تنظیموں کو ہدایات جاری، جگہ جگہ استقبال کی تیاریاں کی جانے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی نا اہلی کے بعد پاکستان بھر میں عوام سے رابطوں کا اعلان کیا تھا۔
عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں اب میاں محمد نواز شریف نے مری سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں حتمی فیصلہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد آج ہونیوالے پارٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔ نواز شریف کے مری سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور تک کے سفر میں روات ، گوجر خان، سوہاوہ ، جہلم ، لالہ موسیٰ، کھاریاں ، سرائے عالمگیر ، وزیر آباد، کامونکی اور گوجرانوالہ سمیت دیگر مقامات پر استقبال کیا جائے گا جبکہ لاہور پہنچنے پر سابق وزیر اعظم کارکنوں سے آخری خطاب کریں گے ۔ سابق وزیراعظم کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ ن لیگ کی مقامی تنظیموں کو بھی اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔نواز شریف کے مری سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور تک کے سفر میں روات ، گوجر خان، سوہاوہ ، جہلم ، لالہ موسیٰ، کھاریاں ، سرائے عالمگیر ، وزیر آباد، کامونکی اور گوجرانوالہ سمیت دیگر مقامات پر استقبال کیا جائے گا جبکہ لاہور پہنچنے پر سابق وزیر اعظم کارکنوں سے آخری خطاب کریں گے ۔ سابق وزیراعظم کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ ن لیگ کی مقامی تنظیموں کو بھی اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں