ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

وزیر اعظم بننے سے پہلے ہی شہباز شریف کے سامنے نئی مصیبت آن کھڑی ہوئی ۔۔ کیا چھوٹے شریف بھی وزیر اعظم نہیں بن پائیں گے ؟ لیگی صفوں میں کھلبلی

datetime 1  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے موقر روزنامے ’خبریں ‘ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ نااہل ہوتے ہیں تو وہ پارٹی میں چیئرمین کیلئے الیکشن کروائیں گے،عمران خان کا کہناتھا کہ ن لیگ والوں کی تو فیملی ہے ، لیکن ہماری پارٹی جمہوری ہے ، اگر میں نااہل ہوجاتا ہوں تو میں پارٹی میں الیکشن کروائوں گا اور بہت اچھے الیکشن کروائوں گا،

اس دوران پارٹی کے ممبران جس شخص کو پارٹی کے چیئرمین کے قابل سمجھیں گے اسے منتخب کر لیں گے، انہوں نے کہا کہ میں اگر نااہل ہوجاتا ہوں تو میں اپنی نمل یونیورسٹی سنبھال لونگا ، میرا خواب ہے کہ میں اسے پاکستان کی آکسفورڈ یونیورسٹی بنائوں۔ عمران خان نے جاوید ہاشمی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی تردید بھی کردی ہے، عمران خان نے کہا کہ جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں، منی لانڈرنگ ملک کیلئے کینسر ہے، وزیراعظم بننے سے پہلے شہبازشریف کو نیب میں جانا پڑیگا، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی پارٹی ٹکٹ پر پیسے لے رہے تھے، جتنی مایوسی مجھے ان سے ہوئی کبھی کسی اور سے نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63,62 کو ختم نہیں ہونا چاہئے، 63,62 پر مجھے نااہلی منظور ہے، عوام نے نوازشریف کو ملک توڑنے کیلئے منتخب نہیں کیا، شریف خاندان لوگوں کو بھیڑ ، بکریاں سمجھتے ہیں، منی لانڈرنگ ملک کیلئے کینسر ہے، نوازشریف منی لانڈرنگ میں پھنس گئے ہیں، انہوں نے سارا پیسہ اقتدار میں آکر بنایا، اگر لیڈر سچا اور ایماندار نہ ہو تو عوام کیسے اعتبار کریگی، نوازشریف کا بیٹا 650کروڑ کے گھر میں رہتا ہے ، انکے اور اسحاق ڈار کے بچے کروڑ پتی بن گئے ہیں، مسلم لیگ ن میں کوئی آدمی ایماندار نہیں ہے، جو بھی کرپٹ آدمی ہے وہ نوازشریف کے ساتھ ملا ہوا ہے ، کرپٹ مافیا کا مقابلہ کرنے کیلئے آیاہوں، ظالم مافیا رہ گیا تو ملک نہیں رہیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…