بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

لاکھوں روپے پنشن، گاڑی، سٹاف کی لمبی فہرست اور۔۔ نوازشریف کو نا اہل ہونے کے باوجود کتنی مراعات ملیں گی؟

datetime 31  جولائی  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دئیے جانے کے بعد پنشن ودیگر مراعات کے اہل ہوں گے۔ سابق وزیراعظم کو ایک لاکھ پنشن، گاڑی، چار ملازمین اور سکیورٹی دی جائے گی۔ موقر قومی اخبار ’’پاکستان‘‘کی

رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ قانون کے مطابق مستقل یا نگران وزیراعظم رہنے و الے ممبر قومی اسمبلی کو تاحایات پنشن، سرکاری گاڑی، ڈرائیور، پرسنل سٹاف آفیسر، نائب قاصد، خانساماں اور سکیورٹی مہیا کی جائے گی۔ وزارت قانون اور الیکشن کمیشن حکام کے مطابق سابق وزیراعظم کو پنشن و مراعات کا حق ملے گا۔ ماہرین کے مطابق نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں اور وہ قانونی طور پر تین پنشن لینے کے حقدار ہیں۔قبل ازیں نواز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس کو الوداع کہہ دیا ، وہ اپنی فیملی کے ہمراہ مری پہنچ گئے ، سٹاف سے الوداعی ملاقات بھی کی اور گذرے دنوں کا ذکر بھی کیا ۔مریم نواز نے سٹاف ممبران سے کہا ہم پھر آئیں گے ۔ نوازشریف اپنی فیملی کے ہمراہ مری چلے گئے ۔ انہوں نے روانگی سے قبل سٹاف سے الوداعی ملاقات کی ، انہیں گلے بھی لگایا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا آپ کے ساتھ بہت اچھے دن گذرے ،ساتھ میں یہ تلقین بھی کی اب جو بھی وزیراعظم ہاؤس آئے اُس کے ساتھ بھی اسی طرح پیش آئیے گا ۔ مریم نواز نے سٹاف ممبران سے ملاقات میں کہا نواز شریف جیسے آپ کے دل میں بستے ہیں ویسے پاکستانی عوام کے دل میں بھی بستے ہیں ، عوام جانتی ہے ہم نے کیا کیا ، مریم نواز نے جاتے جاتے یہ بھی کہا ہم پھر آئیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…