بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پہلی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی،شیخ رشید نے نئے وزیراعظم کو بھی سرپرائز دیدیا

datetime 30  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ذریعے اس ملک کے خلاف سازش ہورہی ہے‘ نواز شریف جو جال بنتے جارہے ہیں خود اس میں دھر لئے جائیں گے‘ نواز شریف صاحب اگر آپ اتنے معروف ہوتے پہلے دن ہمالیہ روتا‘ شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف دونوں پر کیسز ہیں‘ میں شاہد خاقان عباسی پر انویسٹی گیشن کے پیپر داخل کررہا ہوں‘ چائنیز ہماری جان ہیں میں نے کہا تھا 2017 میں نواز شریف جائے گا اس دفعہ تو میرا تکا سو فیصد لگا ہے۔

کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف دونوں پر کیسز ہیں ۔ پانامہ سے بڑا کیس ہے حدیبیہ پیپر کا میں صبح شاہد خاقان عباسی پر انویسٹی گیشن کے پیپر داخل کررہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ دیکھیں یہ قطری معاہدوں سے بھاگ جائیں گے ان کو پتہ تھا قطری معاہدے موت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے ایک عظیم فیصلہ دیا ہے نواز شریف کو ابھی بھی ایک مفت مشورہ دے رہا ہوں جو جال آپ بنتے جارہے ہیں اس میں آپ دھر لئے جائیں گے۔ اگر آپ اتنے مقبول ہوتے تو نواز شریف صاحب تو پہلے دن یہاں ہمالیہ روتا۔ ٹریفک جام ہوتی ایک مچھر نہیں مرا۔ اس ملک کے خلاف نواز شریف کے ذریعے سازش ہورہی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اکنامک کوریڈور پاکستان کی جان ہے چائنیز ہماری جان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے ان لوگوں کو منتخب کیا ہے جو دوبارہ نااہل ہوجائیں گے۔ آپ کے خلاف آٹھ آٹھ سو کروڑ کے ریفرنس میں چھ مہینے میں فیصلے ہونے ہیں۔ آپ اپنے آپ کو ٹارزن بنانے کی کوشش نہ کریں۔ میں نے کہا تھا 2017 میں نواز شریف جائے گا نواز شریف گیا ہے اس دفعہ تو میرا تکا سو فیصد لگا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…