اسلام آباد(آئی این پی )نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اہم آئینی اور سیاسی مشوروں کیلئے سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کے پاس پہنچ گئے ، ملاقات 45منٹ جاری رہی ، گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی کے معاونین نے کاغذات نامزدگی موصول کئے ،شاہد خاقان عباسی نے سپیکر چیمبر میں جا کر سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور اہم آئینی وپارلیمانی امور پر ان سے مشاورت کی ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سردار ایاز صادق نے ہی نامزد عبوری وزیراعظم کو ووٹ کیلئے تمام اراکین سے رابطوں کا مشورہ دیا ہے ۔
سردار ایاز صادق سے ملاقات کے فوری بعد شاہد خاقان عباسی ،رکن اسمبلی جنید انور چوہدری کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے روانہ ہوگئے ۔انہوں نے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی شروع کردیے ہیں اورووٹ کیلئے تمام حکومت اپوزیشن پارلیمانی جماعتوں کو بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر پیغامات بھیج دیے ۔