اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل ڈان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بار کونسل کے نائب چیئرمین احسن بھون کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی تاحیات ہے۔اپنے نکتہ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے 2013 کے عبدالغفور لہری کیس کی مثال دی جس میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے واضح کیا تھا کہ کچھ نااہلیوں کی نوعیت وقتی ہوتی ہے اور آرٹیکل 63 کے تحت نااہل ہونے
والا شخص کچھ وقت بعد واپس اہل ہوسکتا ہے تاہم آرٹیکل 62 کے تحت نااہلی ہمیشہ کے لیے ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 62 کے تحت نااہل ہونے والے شخص کی نااہلی کی مدت متعین نہیں جس کے بعد وہ پارلیمانی انتخابات کا اہل ہوسکتا ہو۔سابق اٹارنی جنرل طارق کھوکھر کا بھی کہنا تھا کہ چونکہ نواز شریف صادق اور امین نہ ہونے کی بنیاد پر نااہل ہوئے ہیں، لہذا یہ نااہلی تاحیات ہے۔