بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پانامہ فیصلے کے بعد شریف خاندان ملزم نامزد، ضمانت قبل ازگرفتاری کروانا پڑیگی ، آئینی وقانونی ماہرین

datetime 29  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) آئینی اور قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سمیت انکے خاندان کے جن افراد کیخلاف سپریم کورٹ نے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے وہ اب ملزم نامزد ہو گئے ہیں اور انہیں ضمانت قبل ازگرفتاری کروانا پڑے گی اور وہ احتساب عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر بھی نہیں کر سکیں گے ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل احسن بھون ، سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آفتاب باجوہ ،سابق وائس چیئرمین فروغ نسیم اور

سابق صدر سپریم کورٹ با ر ایسوسی ایشن بیرسٹر علی ظفر نے کیا ہے ۔سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز ، حسن ،حسین نواز، اسحاق ڈار ، کیپٹن صفدر سمیت جن لوگوں کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا گیا وہ نیب کے ملزم ہیں اور انکی گرفتاری کا اختیار متعلقہ انوسٹی گیشن آفیسر کو ہوگا ، اگر متعلقہ انوسٹی گیشن آفیسر چاہے تو ایک دو دن میں احتساب عدالت سے وارنٹ گرفتاری لے کر تمام ملزمان کو گرفتار کر سکتاہے ، انہوں نے کہا کہ عدالت نے شریف خاندان کے جن افراد کیخلاف حکم دیا ہے وہ اب بیرون ملک بھی نہیں جا سکیں گے کیوں کہ انکا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا اور بیرون ملک جانے سے قبل بھی انکو عدالت کی اجازت کی ضرورت ہو گی جبکہ اگر نیب چاہے تو ریفرنس دائر کرنے سے قبل مزید تفتیش بھی کر سکتی ہے ۔وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل احسن بھون کا کہنا تھا کہ نواز شریف سمیت تمام افراد جن کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا انکو اب ضمانت کرانا پڑے گی ،جبکہ سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف اور انکے بچوں کیخلاف چھ ہفتوں میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا جس کا مطلب ہے نیب اب مزید تفتیش نہیں کرے گی

بلکہ نیب ، ایف آئی اے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ میں موجود مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریفرنس فائل کرے گی اور عدالتی فیصلے کے بعد محمد نواز شریف ، مریم نواز ، اسحاق ، ڈار سمیت تمام افراد باقاعدہ ملزم نامزد ہو گئے ہیں اور انہیں ضمانت کرانا پڑے گی اگر نواز شریف اور انکے اہل خانہ بیرون ملک سفر کرنا چاہیں تو انہیں باضابطہ طور پر نیب کورٹ سے اجازت نامہ لینا ہوگا ، سابق وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل فروغ نسیم نے کہا کہ جن افراد کیخلاف سپریم کورٹ نے نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے ان تمام افراد کو اب ضمانت کرانا پڑے گی ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…