پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پاناما کیس،عدالتی فیصلے کیخلاف مولانا فضل الرحمن کھل کر بول پڑے، سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 28  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پاناما کا معاملہ کرپشن کا نہیں ٗ سیاسی بحران پیدا کرنے کا ہے ٗ جس بنیاد پر وزیراعظم کو نااہل قرار دیا گیا اس پر ماہرین آئین حیران ہیں ٗکتنی سبکی ہے کہ ہماری عدالت کا فیصلہ کسی مثال کے طور پر پیش نہ کیاجاسکے ٗملک میں اگر کچھ ہوجاتا ہے تو کون ذمے دار ہوگا ٗایسے بحران ملک کیلئے مفید نہیں اور جذباتی قسم کی اچھل کود کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

جمعہ کو میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما کیس ٗآف شور کمپنیاں اور لندن فلیٹ کی بنیاد پر درخواستیں دائر کی گئیں اور کئی مہینوں تک عدالت میں سماعت ہوتی رہی لیکن جس بنیاد پر فیصلے میں نااہل قرار دیا گیا اس پر ماہرین آئین حیران ہیں کیوں کہ اس بنیاد پر نااہلی کی توقع کسی کو نہیں تھی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جس بنیاد پر کیس داخل کیا گیا تھا اس پر کہا گیا کہ مزید تحقیق کی جائے گی اور چونکہ تنخواہ وصول نہیں کی گئی اس لیے نااہل قرار دیا گیا جبکہ کتنی سبکی ہے کہ ہماری عدالت کا فیصلہ کسی مثال کے طور پر پیش نہ کیاجاسکے۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہاکہ مخالفین مسلسل وزیراعظم کی نااہلی کے لئے تحریک چلارہے تھے اور اب سمجھ رہے ہیں انہوں نے کیس جیت لیا لیکن معاملہ ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ چور پکڑا جاتا ہے پتا ہوتا ہے کہ اس نے کہاں چوری کی لیکن میں نہیں سمجھتا کہ تاریخ اس فیصلے کو انصاف کے معیار پر پورا اترتا سمجھے گی ٗاب کیا پاناما کی آف شور کمپنیوں کا پیسا واپس آجائے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ فیصلے کے وقت عدالت کو سوچنا چاہیے تھا کہ اقتدار منتقلی کے وقت خلا کا کیا ہوگا ٗملک میں اگر کچھ ہوجاتا ہے تو کون ذمے دار ہوگا ٗایسے بحران ملک کیلئے مفید نہیں اور جذباتی قسم کی اچھل کود کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کا سفر بھارت کی نظروں میں کھٹک رہا ہے اور یہ سارا معاملہ کرپشن کا نہیں بلکہ سیاسی بحران پیدا کرنے کا تھا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران پیدا کر کے پاکستان کو عدم استحکام کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ سارا کچھ عدم استحکام اور پاکستان کی سلامتی کو مخدوش کرنے کی شروعات ہو سکتی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس فیصلے کے بعد پاناما کمپنیوں اور فلیٹس کا پیسہ پاکستان آ جائیگا؟

اگر ایسا نہ ہوا تو اس کا مطلب ہے کہ اس کا مقصد صرف ایک وزیر اعظم کو ہٹانا تھا؟َ انہوں نے کہا کرپشن اور کمیشن پر کوئی فیصلہ نہیں آیا۔ نیب پر مدعی جماعت کو بھی اعتماد نہیں تھا لیکن آج اسی میں کیس ڈالے جا رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کے بعد اس وقت ملک میں کوئی سربراہ نہیں ٗاس کا کون ذمہ دار ہے؟ سپریم کورٹ جب وزیر اعظم کو نااہل قرار دے رہی تھی تو اسے خلا کا بھی سوچنا چاہیے تھا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…