بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

’’نواز شریف تو نا اہل ہوئے مگر پیپلزپارٹی کا بھی کچھ کرو‘‘

datetime 28  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ، ججز اور جے آئی ٹی خراج تحسین کے مستحق، نواز شریف کی کرپشن کو استحکام نہیں دیا،نواز شریف کو بیرون ملک جانے کا فیصلہ اس وقت کی مناسبت سے بالکل صحیح تھا، سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کے تحت شریف خاندان کے خلاف کیسز روک دئیے گئے تھے، 2013کے انتخابات میں سپریم کورٹ کے سابق

چیف جسٹس کی جانب سے اقدامات کے بعد انصاف سے اعتماد اٹھ گیا تھا مگر سپریم کورٹ کے پانامہ بنچ نے فیصلہ دے کر دل جیت لئے، سندھ میں پیپلزپارٹی کی کرپشن کے خلاف بھی تحقیقات ہونی چاہئے، سب کا احتساب ہونا چاہئے، پاکستان کیلئے ضرور پاکستان آئوں گا، پرویز مشرف کی نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف نے پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ججز اور جے آئی ٹی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہناتھا نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کی معاہدے کی تحت سعودی عرب جانے کی اجازت دینے سے ان کی کرپشن کو استحکام نہیں دیا۔ اس وقت کی مناسبت سے یہ فیصلہ بالکل صحیح تھا ۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کے تحت شریف خاندان کے خلاف کیسز روکے دئیے گئے تھے ۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کے کیسز نیب میں بینـظیر بھـٹو کے دور کے تھے جنہیں رحمان ملک نے انویسٹی گیٹ کیا تھا۔ سابق صدر کا کہناتھا کہ 2013کے انتخابات میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس کی جانب سے اقدامات کے بعد انصاف سے اعتماد اٹھ گیا تھا مگر سپریم کورٹ کے پانامہ بنچ نے فیصلہ دے کر دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سابق گورنر سندھ ـڈاکٹر عشرت العباد نے ان سے ملاقات میں بتایا ہے کہ سرکاری دستاویزات کے مطابق سندھ میں 900ارب روپے ترقیاتی کاموں میں خرچ ہوئے ہیں مگر کیا 9ارب روپے بھی کہیں لگے ہوئے نـظر آتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف سندھ میں کرپشن کی تحقیقات ہونی چاہئیں، احتساب سب کا ہونا چاہئے۔ پاکستان آنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے پاکستان ضرور آئوں گا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…