اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے پانامہ کیس فیصلے میں نیب کو شریف خاندان کے افراد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے نیب کے تمام اختیارات اس حوالے سے پانامہ کیس کے بنچ کے حوالے کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران معروف اینکر پرسن کاشف عباسی نے پانامہ کیس کے فیصلے کے اہم نکات پڑھ کر سناتے ہوئے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے
پانچ رکنی بنچ نے پانامہ کیس فیصلے میں نیب کو جہاں شریف خاندان کے افراد حسن ، حسین، مریم صفدر ان کے شوہر کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم جاری کیا ہے وہیں سپریم کورٹ کے پانامہ بنچ نے نیب کے اس حوالے سے تمام اختیارات بنچ کو منتقل کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے افراد نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے جس کی نگرانی بنچ میں شامل سپریم کورٹ کے ایک جج کرینگے۔