بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

افغان صدر اشرف غنی کا پاکستانی سفارتخانے فون پاکستانی قوم کو شاندار خوشخبری سنا دی

datetime 28  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں گزشتہ ماہ اغوا ہونے والے 2 پاکستانی سفارتی اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا ہے جس کی باضابطہ اطلاع افغان صدر اشرف غنی نے سفاتخانے ٹیلی فون کرکے دی۔پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے اغوا ہونیوالے 2 سفارت کاروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے جنہیں 16 جون 2017 ءکو جلال آباد سے طور خم جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تھا۔

سفارتکاروں کی بازیابی کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے کابل میں موجود پاکستانی ناظم الامور کو ٹیلی فون کر کے اطلاع دی کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن میں 2 پاکستانی سفارت کاروں کو بازیاب کرالیا ہے ۔ دفتر خارجہ کے مطابق بازیابی کے بعد دونوں اہلکاروں کو افغان وزارت دفاع کے حکام نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کر دیا جبکہ یہ دونوں سفارت کار جلد اپنے اہل خانہ سے ملاقات کیلئے پاکستان آجائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…