اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس فیصلے میں طویل تاخیر کا خدشہ، معاملہ التوا کا شکار ہونے کا امکان پیداہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق روزنامہ امت کی ایک رپورٹ کے مطابق پانامہ کیس کے حوالے سے امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سپریم کورٹ جمعہ تک اپنے فیصلے کا اعلان کر دے گی تاہم اگر اس ہفتے ایسا نہ ہو سکا تو محفوظ فیـصلہ سننے میں قوم کو طویل انتظار بھی کرنا پڑ سکتا ہے
کیونکہ پانامہ جے آئی ٹی عملدرآمد کیس کی سماعت کرنے والے تین جج صاحبان میں سے ایک اگلے ہفتے بیرون ملک دورے پر روانہ ہو رہے ہیں اور دوسرے جج سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری کے رکن بن رہے ہیں اور اس طرح پانامہ کیس بنچ ٹوٹ جانے کا امکان پیدا ہو گیا ۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں سمیت حکمران جماعت ن لیگ اور پس پردہ قوتوں میں بعض معاملات بھی طے ہو رہے ہیں۔