اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ کار اور جیو نیوز کے معروف ٹاک شو ’’کیپٹیل ٹاک‘‘کے میزبان حامد میر کی جیونیوز چھوڑنے کی خبروں کی تردید، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں معروف صحافی و تجزیہ کار اور جیونیوز کے معروف ٹاک شو’’کیپیٹل ٹاک‘‘کے میزبان حامد میر نے جیو نیوز چھوڑنے کی خبروں سے سختی سے تردید کرتے ہوئے خبر کو جھوٹ اور من گھڑت قرار دیدیا ہے۔ اپنے پیغام میں حامد میرنے
خبر دینے والے صحافی اسد کھرل کی جانب سے ٹویٹر پر دی جانیوالی خبر کی تردید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’جھوٹی خبروں کے ذریعے مجھے کافی طویل عرصے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے،2014میں بھی اس شخص نے میرے متعلق یہی خبر دی تھی جو اس وقت بھی غلط ثابت ہوئی اور آج بھی ‘‘۔ اپنے پیغام میں اسد کھرل کی ٹویٹ کا عکس دیتے ہوئے حامد میر نے جیو نیوز سے علیحدگی اور کسی دوسرے چینل کو جوائن کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔
Victim of fake news since long.Look at the tweets of this person his claim in 2014 about me was wrong and today he again made a wrong claim pic.twitter.com/De9mOrXPOz
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) July 25, 2017