پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

’’نواز شریف کو جانے دو۔۔شہباز شریف کو آنے دو‘‘ لاہور شہر میں پراسرار بینرز آویزاں کر کے ملکی سیاست اور ن لیگ میں کھلبلی مچا دینے والا کون نکلا؟

datetime 26  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر میں ”میاں نواز شریف جانے دو ۔میاں شہباز شریف کو آنے دو “کے بینرز لگانے کے پیچھے خواجہ سعد رفیق سے ناراض لیگی کارکن نکلے ،سینکڑوں ناراض کارکنوں نے جلد پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ خبریں کی ایک رپورٹ کے مطابق لاہور شہر میں پراسرار بینرز آویزاں کرنے والے حکمران

جماعت کی کسی مخالف جماعت سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ ان کا تعلق حکمران جماعت ن لیگ سے ہے۔ سلطان پورہ کے رہائشی اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سابق عہدیدار حافظ طارق کہا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کی جانب سے کارکنوں کو استعمال کرنے اور قائد میاں نواز شریف کو گمراہ کرتے ہوئے اس مقام پر لانے کے ذمہ دار ہیں تاہم وقت کی ضرورت ہے کہ میاں نواز شریف اب آرام کرتے ہوئے پارٹی کی قیادت کو سنبھالیں اور چند رو ز تک پریس کلب میں 100لیگی کارکنوں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس بھی کی جائے گی جس میں میاں شہباز شریف کو وزیراعظم کا عہدہ دینے کے حوالے سے پرزور اپیل کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف ہرگز نہیں ہم ان کے کارکن ہیں اور اس وقت انہیں آرام کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ حافظ طارق ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے لاہور شہر میں بینرز آویزاں کر کے نہ صرف حکمران جماعت میں کھلبلی مچا دی تھی بلکہ شہر کی انتظامیہ کی بھی دوڑیں لگوادیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف ہرگز نہیں ہم ان کے کارکن ہیں اور اس وقت انہیں آرام کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ حافظ طارق ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے لاہور شہر میں بینرز آویزاں کر کے نہ صرف حکمران جماعت میں کھلبلی مچا دی تھی بلکہ شہر کی انتظامیہ کی بھی دوڑیں لگوادیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…