ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

معروف صحافی کو خاتون نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر قتل کروایا، حیرت انگیزانکشافات

datetime 25  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور(آئی این پی)مقتول صحافی بخشیش الہی کو خاتون نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر اپنے ساتھی حنیف اختر کے ساتھ مل کر قتل کروایا قتل میں ملوث دو گرفتار ملزمان حناخان حنیف اخترکو ٹھوس ثبوتوں کی بناء پر گرفتار کیا گیا ہے ملزم حنیف اختر کا علاقہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں ایک اور نوجوان کے قتل میں بھی اہم کر دار ہے ملزمان کے حریفوں کی جانب سے بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

ٹا رگٹ کلر سمیت دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرکے عوام کو خوشخبری سنائیں گیں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دائر کی گئی ہے جس کی سماعت 31جولائی مقرر کی گئی ہے پندرہ صحافیوں دس فیس بک کے دوستوں کو زیر تفتیش لانے کے ساتھ سات مشتبہ بدنام زمانہ افراد کو شامل تفتیش اور مقتول کے موبائل ڈیٹا حاصل کر کے پندرہ افرادسے پوچھ گچھ کی گئی ہے اس کے علاوہ آٹھ اہم شخصیات سے بھی تفتیش کی گئی ہے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز ڈی پی او دفتر میں منعقدہ ایک پر ہجوم پریس کانفرس کے دورا ن ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے کیا مقتول بخشیش الہی قتل کیس کے حوالے سے اس پریس کانفرنس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع ہری پور کے علاوہ ایس پی انوسٹی گیشن اورسرکل ا یس ڈی پی اوز اور صحافی برادری نے بھی شرکت کی دوران پریس کانفرنس ڈی پی او ضلع ہری پور سید شہزاد ندیم بخاری نے بتایا کہ بخشیش قتل کے بعد اعلی قابلیت کے حامل پولیس افسران پر مشتمل ٹیم بنائی گئی جو دن رات اس کیس پرکام کررہی ہے دوران تفتیش مقتول بخشیش الہی کے فیس بک فرینڈز جو کہ تقریباً4867اور فالورز1517 تھے ۔ ان میں سے 10لوگوں کو زیر تفتیش لایا گیا اور صحافی دوستوں کو جنکا مقتول کے ساتھ رابطہ رہا ہے،

ان میں سے15صحافیوں کو شامل تفتیش کیا گیا اس کے علاوہ کال ڈیٹا ریکارڈ کے ذریعے 15افراد کو انٹاروگیٹ کیا گیا 7بدنام زمانہ مشتبہ گان کو بھی زیر تفتیش لایا گیا اس کے علاوہ 8دیگر اہم شخصیات سے بھی انٹاروگیشن کی گئی پولیس نے انتہائی پروفیشنل طریقہ کارسے اور جدید ٹیکنالوجی سے تفتیش کا عمل بروئے کار لاتے ہوئے 2ملزمان حنا خان اور حنیف اختر کو گرفتار کیا اور باقی تمام افراد کو مکمل تسلی و تفتیش کے بعد چھوڑا گیا ٹارگٹ کلر سمیت دیگرملزمان کی گرفتار ی جلد متوقع ہے۔

پولیس اس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کوشش کررہی ہے جلد ہی اس کو عوام کے سامنے لایا جائے گاکیونکہ پولیس کو کسی قسم کا کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے پروپیگنڈے اور سیاسی دباؤ کی باتیں چند مفاد پرست عناصر اپنا سیاسی اور ذاتی ایجنڈا پورا کرنے کیلئے کررہے ہے عوام سے درخواست ہے ایسے کسی پروپیگنڈے میں ذرہ بھر حقیقت نہیں اور ان افواہوں پرپروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں پولیس اپنی تفیتش انتہائی پروفیشنل اور جدید طریقے سے کر رہی ہے اور جلد ہی عوام کو بخشیش کے قاتلوں کی گرفتاری کی خوشخبری دی جائے گی۔

ہری پور ڈسٹرکٹ پولیس آفسر شہزاد ندیم بخاری کی جانب سے مقتول صحافی بخشیش قتل کیس کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کے دوران انھوں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے پوری ایمانداری سے اس کیس پر کام کیا ہے پی ٹی آئی کے ضلع ناظم عادل اسلام سے بھی تفتیش کی گئی ہے خاتون حنا نے دوران تفتیش ناظم عادل اسلام سے دوستی اور قریبی تعلق کا بھی اظہار کیا تھا اس کیس میں کسی بے گناہ کو گرفتار نہیں کیا گیا ،

مکمل چھان بین اور پوری تسلی کے بعد ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کر دیا ہے ادھر قتل کیس میں گرفتار ملزمان ریمانڈ ختم ہونے کے بعد جیل میں قید ہیں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دائر کی گئی ہے جس کی سماعت 31جولائی مقرر کی گئی ہے جس پر درخواست ضمانت پر سماعت ہوگی یاد رہے کہ رمضان المبارک میں مقامی اخبار کے بیورو چیف بخشیش الہی کو موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جب وہ اپنے گھر سے دفتر کے لیے جا رہے تھے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…