جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

لاہور دھماکے کا اصل مقصد کیا ہے؟جاوید ہاشمی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 25  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ لاہور دھماکہ در اصل قومی معیشت کے مستقبل پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش ہے،سی پیک ملک کا معاشی مستقبل ہے اور یہ حملہ سی پیک اور ملکی امن واستحکام کے خلاف بیرونی سازش ہے،سفاک دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے ملک دشمن عناصر ناکا م ونامراد ہوں گے۔

وہ منگل کو میاں نواز شریف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری فیصل سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت تمام قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع ہمارے لیئے ناقابل تلافی نقصان اور سانحہ ہے۔۔دہشت گردوں کی یہ کاروائی انکی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔انکی کمر ٹوٹ چکی ہے اسلیئے وہ ایسی اوچھی اور گھٹیا حرکتیں کر رہے ہیں مگر سیکیورٹی ادارے ملکی استحکام ضرور یقینی بنائیں گے۔اور پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…