بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شاہ محمودقریشی نے تحریک انصاف میں موجود کرپٹ اور بددیانت افراد کیخلاف کارروائی کامطالبہ کردیا

datetime 25  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)اگر تحریک انصاف کی صفوں میں کوئی بددیانت و کرپٹ شخصیت موجود ہے تو حکومت ان کیخلاف کارروائی عمل میں کیوں نہیں لاتی ۔ ؟ ن لیگ گمراہ کن پروپیگنڈہ کرکے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتی ۔پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین ، ممبر قومی اسمبلی و سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی مکمل و حقیقی منی ٹریل پیش کر کے قوم کے سامنے سرخرو ہو چکے ہیں ،

مالی شفافیت اور ہر لحاظ سے کرپشن سے پاک آمدنی کی تفصیل سامنے آنے کے بعد عمران خان دوسرے سیاسی رہنماؤں کیلئے ایک روشن مثال بنے ہیں،پاکستان کو بھی ایسے ہی رہنما کی اشد ضرورت ہے جو مالی بدعنوانی و لالچ سے بے نیاز ہو۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز پارٹی کے بنیادی کارکن و سابق ریجنل سیکرٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب و سینئر نائب صدر ضلع ملتان جواد امین قریشی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانامہ لیکس کو تحریک انصاف نے ہی زندہ رکھا اور انجام تک پہنچایا ورنہ قوم کو اس سلسلے میں بھی اندھیروں میں رکھا جاتا اور بدعنوان ٹولہ روپ بدل بدل کر ایوان اقتدار پر قابض رہتے ۔ اب عوام جان چکی ہے کہ کون اس کا حقیقی رہنما ہے اور کس کس نے عوامی امانت میں بددیانتی کی۔اگر تحریک انصاف کی صفوں میں کوئی بددیانت و کرپٹ شخصیت موجود ہے تو حکومت ان کیخلاف کارروائی عمل میں کیوں نہیں لاتی ۔ ؟ ن لیگ گمراہ کن پروپیگنڈہ کرکے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتی ۔ عوام ان کے اصلی و مکروہ چہرے پہچان چکے ہیں۔ ملاقات کے دوران پارٹی کے تنظیمی معاملات بھی زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر سابق ضلعی صدر ملتان اعجاز حسین جنجوعہ بھی موجود تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…