میر شکیل الرحمن نے عدالت کے باہر تو جو کہا مگر اندر کیا کہتے رہے؟ ججز نے ان سے کیا کہا؟خبر نے کھلبلی مچا دی

25  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)غلط رپورٹنگ ہوئی،ذرائع کے حوالے سے خبریں شائع کی گئیں جو کہ غلط تھیں، ججز کے ریمارکس،توہین عدالت کیس میں روزنامہ جنگ کے مالک میر شکیل الرحمن ، ان کے بھائی اور رپورٹراحمد نورانی کی سپریم کورٹ میں بنچ کے سامنے حاضری، سب سے زیادہ اشتہارات خیبرپختونخواہ حکومت دیتی ہے، اشتہارات کا ریکارڈ طلب کرنے پر

میر شکیل الرحمن کا جواب۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے آج روزنامہ جنگ کے مالک میر شکیل الرحمن اور رپورٹر احمد نورانی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی ہے۔ بنچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل ہیں جبکہ بنچ کے دیگر دو ممبران میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔ توہین عدالت کیس میں روزنامہ جنگ کے مالک میر شکیل الرحمن ان کے بھائی اور رپورٹر احمد نورانی عدالت کے روبرو حاضر ہوئے۔سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ ذرائع کے حوالے سے خبریں شائع کی گئیں جو کہ غلط تھیں، غلط رپورٹنگ کی گئی۔ روزنامہ جنگ کے مالک میر شکیل الرحمن نے عدالت میں معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں عدالت سے معافی کا طلبگار ہوں ۔اخبار کے ایڈیٹر کے مطابق خبریں درست ہیںاور اگر خبریں غلط ہیں تو آپ مجھے بتائیں کہ کہاں غلطی ہوئی میں رپورٹر کے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔عدالت کی جانب سےجنگ اخبار کا اشتہارات کا تین ماہ کا ریکارڈ طلب کرنے پر میر شکیل الرحمن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ حکومت ہمیں سب سے زیادہ اشتہارات دیتی ہے۔جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ کیا جواب داخل کرایا گیا ہے؟۔عدالت نے سماعت 22اگست تک ملتوی کرتے ہوئےجواب دوبارہ داخل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اور کہا ہے کہ اگر مزید کوئی دستاویزات جمع کروانا چاہتے ہیں تو کروا دیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…