اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے کہا ہے کہ لاہور میں حالات روز بروز خراب ہو رہے ہیں۔ لاہور کے پولیس افسران میں جذبہ پایا جاتا ہے کہ وہ اب شہر کو جرائم سے پاک کر دیں گے لیکن حقائق اس کے برعکس جا رہے ہیں اور افسران کو کام میں شدید مشکلات ہیں۔ لاہور میں پے در پے کئی واقعات ہو چکے ہیں ۔ دہشتگردوں کے نشانے پر لاہور ہے اور ان حکمرانوں سے لاہور ہی نہیں سنبھالا جا رہا۔ یہ لوگ پچھلے دس سال سے لگاتار
پنجاب پر حکومت کر رہے ہیں لیکن اب تک کوئی قابل ذکر کام نہیں کر سکے۔ اپنے لئے ان کے پاس سرکاری خزانے سے بہت پیسہ ہے اور ہائوس آف شریف کی سیکورٹی پر 8 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ شہباز شریف نے اپنے پانچ گھر جو کیمپ آفس ڈیکلیئر کئے ہوئے ہیں ان کی سیکورٹی اور دیگر اخراجات، 3000 پولیس اہلکار صرف ان پانچ گھروں کی سیکورٹی پرمامور ہیں۔ ان کے بچوں، بیویوں اور خاندان کی سیکورٹی پر تین ہزار پولیس اہلکار بندھے بیٹھے ہیں پھر دھماکے وغیرہ تو ہوں گے۔