اسلام آباد (این این آئی)چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا ہے کہ سانحہ احمد پور شرقیہ سلگتی سگریٹ پھینکنے سے پیش آیا ہے ٗ ٹینکر کا ایکسپلوزو لائسنس بھی جعلی تھا۔ پیر کو میر اسرار اللہ زہری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا جس میں اوگرا کی جانب سے سانحہ احمد پور شرقیہ پر کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل نے بتایا کہ سانحہ کی ذمہ دار کمپنی کو ایک کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کل 11ہزار704آئل ٹینکر معیار کے مطابق ہیں۔چیئرپرسن اوگرا نے بتایا کہ ہماری ٹیمیں آئل ٹینکرز کی فٹنس چیک کریں گی، انہوں نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا کہ ہماری اس کارروائی پر متعلقہ ٹینکرز والے شور کریں گے۔سینیٹ کارروائی میں چیئرپرسن اوگرا کی بریفنگ کے دوران فتح محمد حسنی کا کہنا تھا کہ 200 آدمی جل کر راکھ ہوگئے اور متعلقہ کمپنی صرف ایک کروڑ دے کر بچ گئی۔