پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعظم نواز شریف کے یوم آزادی کی تقریبات کو ملک بھر میں شایان شان طریقے سے منانے کیلئے احکامات جاری

datetime 24  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیر اعظم نواز شریف نے یوم آزادی کی70ویں سالگرہ کی تقریبات کوپورے ملک میں شایان شان طریقے سے منانے کے لیے احکامات جاری کر دیئے ،تقریبات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل بھی دی گئی ہے جس کی سربراہی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کریں گی ۔وفاقی وزیر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پی ٹی وی نے پروگراموں کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔

پی ٹی وی کے چیئرمین عطا الحق قاسمی پروگراموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔پی ٹی وی اسلام آباد سینٹر سے پیش کیا جانے والا پروگرام ایکسپیڈیشن پاکستان اور ملٹی لینگول سانگ کی ریکارڈنگ کے لیے پی ٹی وی کی ٹیمیں پورے ملک کا دورہ کر رہی ہیں۔ ملٹی لینگول سانگ ملک کی دس علاقائی زبانوں پر مشتمل ایک گیت پر مبنی ہے جس میں پاکستانیت کا انتہائی عمدہ انداز میں اظہارکیا گیا ہے۔’’پاکستان سپیچز‘‘ تقریری مقابلہ ہے جس میں نوجوان اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔’’پاکستان کوئز‘‘ میں پاکستان کے حوالے سے سوال جواب کیے جائیں گے۔’’میں ہوں پاکستان‘‘ اس نشریات کا منفرد پروگرام ہو گا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے پاکستانی نوجوانوں سے قوم کو متعارف کرایا جائے گا۔اس کے علاوہ خصوصی مشاعرہ،نئے ملی نغمے اور دیگر دلچسپ پروگرام اس نشریات کا حصہ ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…