اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ظفر حجازی کی گرفتاری کے بعد شریف خاندان کیلئے مشکلات میں شدید اضافہ ہو چکا ہے، پاکستان کے موقر قومی روزنامے دنیا نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق جرمن نشریاتی ادارے کے مطا بق ظفر حجازی پر الزام تھا کہ وہ شریف خاندان کی حمایت کرتے ہوئے سرکاری ریکارڈ میں ہیر پھیر کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں سیاسی مبصرین کے خیال میں ان کی گرفتاری وزیراعظم نواز
شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے لئے بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔اسلام آباد میں یہ باتیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ حجازی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بہت قربت رکھتے ہیں اور انہوں نے ممکنہ طور پر اسحاق ڈار کے کہنے پر ہی ان کاغذات میں ہیرا پھیری کی ہوگی۔ اگر ظفر حجازی نے یہ بتا دیا کہ یہ ہیرا پھیر ی انہوں نے کس کے کہنے پر کی تھی تو مسلم لیگ ن کے لئے بہت سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔