اسلام آباد(آئی این پی ) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی ذات کے لئے پورے ملک کو یرغمال بنارکھا ہے، وہ احتساب کو استحصال کہہ کر سپریم کورٹ پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں،ملکی ادارے مفلوج ہو چکے ہیں،
نوازشریف کو جلد سے جلد مستعفی ہو جانا چاہیے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں اس احتساب کو نہیں مانتے، وزیراعظم نے اپنی ذات کے لئے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،جب کہ وہ احتساب کو استحصال کہہ رہے ہیں اور سپریم کورٹ پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے وزیر اعظم نے ایسی بات کہی ہوتی تو توہین عدالت کے الزام پر کٹہرے میں ہوتے ۔ پورا ملک منتظر ہے ، پاکستان کو اس بحران سے نکالا جائے ۔ وزیر اعظم کے بیان سے سوالات کھڑے ہو گئے ۔ملکی ادارے مفلوج ہو چکے ہیں ۔نوازشریف کو جلد سے جلد مستعفی ہو جانا چاہیے۔