اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ میں نواز شریف کی کرپشن کے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم کی ممکنہ نااہلی سے بچنے کیلئے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں درود سلام کی محفلیں سج گئیں اور صدقہ کیلئے درجنوں پہاڑی بکرے بھی منگوا لئے گئے ، سپریم کورٹ کے نواز شریف کی ممکنہ گارنٹی کی ضمانت دی ہے، وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے بچنے کیلئے وزیراعظم ہاؤس کے علاوہ رائے ونڈ میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر بھی درود سلام کی محفلیں سجا دی گئیں،
صدقے کے کالے بکروں کے آرڈر بھی دے دیئے گئے ہیں، مریم نواز خود تسبیح لے کر پڑھنے میں مصروف ہے اور خوشامدیوں نے روزے رکھنے کی منتیں مان لی ہیں۔دریں اثناء وزیر اعظم سے خیبر پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزائی کی ملاقات ۔ملاقات میں بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جمعہ کے روز وزیر اعظم محمد نواز شریف سے محمود خان اچکزئی نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پانامہ لیکس سمیت سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی اس موقع پر محمود خان اچکزائی نے نواز شریف کو یقین دیائی کرائی کہ انکی پارٹی مسلم لیگ ن کیساتھ ہے کیونکہ وزیر اعظم نے ایک ایک پائی کا حساب دیا ہے جو قابل تحسین ہے۔