منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

فردوس عاشق اعوان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت،دھماکہ خیز انکشافات

datetime 20  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیاہے کہ سابق وفاقی وزیرا اطلاعات و نشریات اور تحریک انصاف میں حال ہی میں شامل ہونے والی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کیلئے قیادت سے رابطہ کئے تھے ، میرے رائے لینے کے بعد وزیر اعظم نے ان کی پیشکش مسترد کر دی تھی۔

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹھکرائے جانے کے بعد سابق وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ فردوس عاشق نے کچھ عرصہ قبل مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کیلئے رابطے کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کے معائنے کیلئے وہاں گئے ہوئے تھے تو اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم فاروق حیدر بھی تھے اور وہ اس بات کے گواہ ہیں کہ وہاں ایک خاتون آئیں اوراس نے فردوس عاشق کی (ن) لیگ میں شمولیت کا پیغام دیا۔ و زیر اعظم نے اس سلسلے میں مجھ سے رائے لی ۔ میری رائے وزیر اعظم نے فردوس عاشق کو مسلم لیگ(ن) میں شامل کرنے سے انکار کر دیا۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی نے کہاکہ میں نے آگاہ کیا کہ وریو خاندان کا چشم و چراغ ارمغان وریو ایم این اے ہے او راس نے 82 ہزار ووٹ حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2008ء میں بھی فردوس عاشق نے لندن میں محمد نوا زشریف سے ملاقات کی تھی اور (ن) لیگ میں شمولیت کی اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…