راجہ اصغر جے آئی ٹی کے سر براہ واجد ضیا کا حقیقت میں کیا لگتاہے؟تحریک انصاف سے کیا تعلق ہے؟اہم سیاسی رہنما کے حیرت انگیزانکشافات

20  جولائی  2017

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جس راجہ اصغر کو جے آئی ٹی کے سر براہ واجد ضیا کا رشتہ دار قرار دیا جارہا ہے وہ کبھی تحریک انصاف کا رکن نہیں رہا،میں 1976سے لندن میں کاروبار کر رہا ہوں مجھے سے آج بھی کوئی کاربار ریکارڈ مانگے تو تمام ریکارڈ دینے کو تیار ہوں۔

اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ سپر یم کورٹ میں آج منی ٹر یل دیدیں تو کل ہی کیس ختم ہوجائیگا مگر حکمرانوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں اس لیے وہ سپر یم کورٹ میں ہر روز کوئی نیا ایشوز اور بات شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف جمہو ریت آئین وقانون کے ساتھ ہیں اور جمہو ریت کو سپورٹ کر تے رہیں گے اس لیے ہم یہ نہیں کہتے حکومت اور اسمبلیاں ختم کر دیں بلکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف استعفیٰ دیکر کسی اور کووزیر اعظم بنادیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل بنک کے صدر سعید نے جے آئی ٹی کے سامنے خود اعتراف کیا وہ بنک کا تجر بہ نہیں رکھتا بلکہ اسحاق ڈار کا دوست ہونے کی وجہ سے بنک کا صدر بنادیا گیا اس ملک اور قوم کے ساتھ اور ظلم کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بر طانیہ میں ایک وزیر کو صرف اس وجہ سے استعفیٰ دینا پڑا کیونکہ اس نے اپنی ایک ملازمہ کیلئے ویزہ کی سفارش کی مگر پاکستان میں کر پشن کر نیوالوں کو کوئی نہیں پکڑ تااور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حکمرانوں کا بھی شفاف احتساب ہورہا ہے اور پوری قوم احتساب کیلئے متحد ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…