پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعظم نواز شریف آج کس ایک اور بڑے منصوبے کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں؟

datetime 20  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف آج لواری ٹنل منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ لواری ٹنل نوشہرہ، مردان، ملاکنڈ، چکدرہ، چترال شاہراہ پر تعمیر کی گئی ہے۔تفصیلات کےمطابق وزیراعظم 27ارب کی لاگت سے تعمیرکی گئی لواری ٹنل کا آج افتتاح کریں گے،جس کے بعد ٹنل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا ۔منصوبے کے بڑی ٹنل کی لمبائی 8.5 کلومیٹر ہے۔ اس کے ساتھ 1.9 کلومیٹر دوسری ٹنل بھی تعمیر کی گئی ہے،جبکہ ٹنل کے دونوں اطراف35 کلومیٹر رسائی سڑکوں کی تعمیر بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔

لواری ٹنل چترال اور ملک کے تمام حصوں کے درمیان پورا سال مسلسل رابطہ مہیا کرنے کےعلاوہ بالخصوص دیر اورچترال کے درمیان معاشی سرگرمیوں اورمسافروں کی آمدورفت میں روانی پیدا کرے گی۔یاد رہےکہ لواری ٹنل کی تعمیر پر2005 میں کام شروع کیا گیا تھا،لیکن گزشتہ کئی سالوں میں اس منصوبے پر کام جاری نہ رہ سکا۔واضح رہےکہ گزشتہ روزسیالکوٹ میں لیگی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ4سال تک ہماری ٹانگیں کھینچی گئیں اس کے باوجود ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…