اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے حال ہی میں انڈر 18 اسنوکر چمپئن بننے والے نسیم اختر کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔نسیم اختر نے نے رواں ماہ گیارہ جولائی کو ہی چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ انڈر18 اسنوکر ورلڈ چمپئن کے فائنل میں
چین کے پی فن لی کو شکست دیکر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اسنوکر چمپئن نے وطن واپسی کے بعد وزیراعظم سے انھیں اسکالر شپ دینے کی اپیل کی تھی۔وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نوجوان اسنوکر چمپئن کیلئے اب تک کسی انعام کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم پی پی پی چیئرمین نے ان کی اپیل کا جواب دے دیا ہے۔پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکرایسوسی ایشن کے نائب صدر جاوید کریم نے اسکالرشپ کی یقین دہانی کروا دی اور اس حوالے سے نسیم اختر اور پی بی ایس اے حکام کے درمیان ایک ملاقات بھی طے کی گئی ساہیوال سے تعلق رکھنے والے انڈر 18 چمپئن کا کہنا تھا کہ وہ یہ سن کر خوش ہیں کہ پی پی پی کے چیئرمین نے ان کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کی پیش کش کی ۔