جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

انتخابی اصلاحات کی منظوری دیدی گئی،تحریک انصاف کا حیرت انگیز ردعمل

datetime 19  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی نے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری دے دی ہے جس پر (کل) جمعہ کو دستخط ہوں گے ٗ انتخابی اصلاحات بل دستخط کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا جبکہ تحریک انصاف نے کمیٹی کے اجلاس میں واک آؤٹ کر تے ہوئے کہاہے کہ ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے جس پر واک آؤٹ کر نا بہتر سمجھا ۔ بدھ کو کمیٹی کا25واں اجلاس چیئرمین اسحاق ڈارکی صدارت میں پارلیمنٹ میں منعقد ہواجس میں انتخابی اصلاحات بل کو حتمی شکل دی گئی ۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی نے انتخابی اصلاحات کے بل کو حتمی شکل دے دی ہے جس پر (کل)جمعہ کو دستخط ہوں گے اور اس کے بعد زاہد حامد اس پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تمام قوانین کو یکجا کرکے ایک انتخابی قانون بنایا گیا ہے ٗ الیکشن کمیشن کے تعاون سے اس بل کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ انتخابی اصلاحات کے بل پردستخط کے بعد اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی میں 34ممبران شامل تھے جس میں ہر جماعت کو نمائندگی دی گئی تھی۔ دو سال میں کمیٹی نے اپنا کام مکمل کیا ہے۔کمیٹی کے رکن آفتاب احمد شیر پاؤ خان نے کہاکہ انتخابی اصلاحات کا بل ایک تاریخی کارنامہ ہے ٗ18ویں ترمیم کی طرح یہ بھی ایک بڑا کام ہے اور وقت کی ضرورت تھی ایسے قانون سازی سے صاف شفاف انتخابات ہوسکیں گے ۔انہوں نے اسحاق ڈار اور زاہد حامد کو انتھک محنت کرنے پر مبارکباد دی۔ آفتاب شیر پاؤ نے کہاکہ تمام جماعتوں کا اس بات پر اتفاق تھاکہ بہترقوانین بنیں اور کوشش ہے ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے انتخابات کا انعقاد شفاف ہو جماعت اسلامی کے رکن صاحبزادہ طارق اللہ نے کہاکہ پارلیمانی ذیلی کمیٹی کے 100سے زائد اجلاس ہوئے ۔ دو سال مسلسل کام کرکے یہ رپورٹ فائنل کی گئی ہے ۔ بائیو میٹرک اور اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حوالے سے ہمارے تحفظات ہیں تاہم 95فیصد کام مکمل کرلیا گیاہے ۔ زاہد حامد نے تاریخی کارنامہ سرانجام دیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کی سینٹر اور کمیٹی کی رکن ستارہ ایاز نے کہاکہ ایک اچھے نظام کے لئے ہم نے حکومت کا ساتھ دیا اور یہ سسٹم آگیا ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی رہنما اور کمیٹی کی رکن نعیمہ کشور خان نے کہاکہ بائیو میٹرک سسٹم کے لئے وقت چاہیے ۔ انتخابی اصلاحات ایک اہم پیشرفت ہے تاہم اس میں بہتری کی گنجائش ہے۔ وزیر مملکت انوشہ رحمن نے کہاکہ انتخابی اصلاحات بل میں تمام پارلیمانی جماعتوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ چیئرمین اسحاق ڈار اور کنوینر زاہد حامد سمیت تمام جماعتوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

بائیو میٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے ٹیکنیکل پروپوزل بنی ہوئی ہے مشینیں خریدی گئی ہیں۔ میگنٹیک سیاہی کے استعمال کی طرح ان مشینوں کے استعمال کے حوالے سے ٹیسٹ کے بغیر ہم آگے نہیں جائیں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دستوری ترمیم کے حوالے سے ذیلی کمیٹی کام جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا کہ ان کا مؤقف تھا انہیں نگران وزیر اعظم کے تقرر پر اعتراض ہے اور وہ نیا الیکشن کمیشن بنانے کی بات کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ انتخابی قانون 2017کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ 9مختلف قوانین کو یکجا کرکے یہ قانون بنایا گیا ہے۔ اس کو جلد ویب سائیٹ پر ڈال دیا جائے گا۔ دوسری جانب انتخابی اصلاحات کمیٹی کے بائیکاٹ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہاکہ ہماری تجاویز نہ ماننے پر کمیٹی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا انہوں نے کہاکہ اوورسیز ووٹر ز کو ووٹ کا حق نہیں دیا جارہا ہے ۔

شفقت محمود نے کہاکہ بائیو میٹرک تصدیق انتخابی اصلاحات میں شامل نہیں کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ نگران حکومت پر پوری پارلیمنٹ سے مشورہ کر نے کی تجویز بھی مسترد کر دی گئی انہوں ں نے کہاکہ الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات نہیں کراپارہا ہے اور الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کا مطالبہ بھی نہیں مانا گیا ۔تحریک انصاف کی رحمن شیریں مزاری نے کہا کہ ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے جس پر واک آؤٹ کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…