اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے خلاف مبینہ طور پر اثاثے چھپانے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس میں جے آئی ٹی بنانے کیلئے درخواست دائر۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران کان کے خلاف مبینہ طور پر اثاثے چھپانے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس میں جے آئی ٹی بنانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست گزار احمد نواز چوہدری نے اپنی درخواست میں 39مختلف اداروں اور شخصیات کو فریق بنایا ہے۔ درخواست کے وکیل مولوی اقبال حیدر نے استدعا کی ہے کہ عمران خان کے خلاف کیس میں جے آئی ٹی بنا کر تحقیقات کی جائیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس تحقیقات میں سابق جج ملک قیوم کو بھی حصہ بنایا جائے اور جے آئی ٹی انہیں طلب کر کے تحقیقات کرے۔