کیا پیشکش کی گئی تھی؟چوہدری نثار پریس کانفرنس میں کیا اعلان کرنیوالے ہیں؟معروف صحافی حامد میر کے انکشافات

  منگل‬‮ 18 جولائی‬‮ 2017  |  22:06

اسلام آباد(نیوزڈیسک) کیا پیشکش کی گئی تھی؟چوہدری نثار پریس کانفرنس میں کیا اعلان کرنیوالے ہیں؟معروف صحافی حامد میر کے انکشافات، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ چودھری نثار علی خان کے مسلم لیگ کی قیادت اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ اختلافات ویسے کے ویسے ہی رہیں گے ،انہوں نے دعویٰ کیا کہ چودھری نثار علی خان جلد ہی پریس کانفرنس کریں گے۔

حامد میر نے انکشاف کیا کہ اس وقت نوازشریف یا حکومت کے خلاف کوئی سازش ہوتی نظر نہیں آ رہی۔نہ فوج ان کے خلاف سازش کر رہی ہے نہ ہی عدلیہ۔ پچھلے سال واقعی ان کے خلاف ہو رہی تھی ، اور اسی دور میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو پیشکش بھی کی گئی تھی کہ وہ نواز شریف کے خلاف کھڑے ہو جائیں ،انہیں ن لیگ کے ہی 40، 50 ایم این اے توڑ کر دینے کی بھی پیشکش کی گئی تھی لیکن تب چودھری نثار علی خان نے صاف انکار کردیا تھا اور کہاتھا کہ نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔‎

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎