اسلام آباد(نیوزڈیسک)ساری جائیداد حسین نواز کو کیوں دے دی؟جے آئی ٹی کو شہبازشریف کے حیرت انگیز جوابات کی تفصیلات سامنے آگئیں،پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی نے جب شہبازشریف سے حدیبیہ پیپر مل سمیت مختلف جائیدادوں اور بیرون ملک اثاثوں سے متعلق سوال کیا کہ آپ کے والد مرحوم نے ساری جائیداد حسین نواز کو کیوں دی؟
اس میں سے آپ کو یا آپ کے بچوں کو کیوں کچھ نہیں دیاگیا؟تو شہبازشریف نے جے آئی ٹی کو جواب دیا کہ ہمارے والد مرحوم جو بھی فیصلہ کرتے تھے وہ قابل احترام ہوتا تھا، ہمارے خاندان میں جائیداد کو لے کر نہ تو کبھی کوئی تنازعہ ہوا ہے اور نہ ہی کبھی کسی نے کوئی اختلاف کیا ہے۔اس یوجہ سے ہم بہن بھائیوں کے جو بھی فیصلے ہوتے تھے باہمی اتفاق رائے سے ہی ہوا کرتے تھے۔