جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

بیرون ملک سے اربوں روپے تحائف میں بھیجوانے والے اڑھائی ہزار افراد کی شناخت مکمل،بڑا قدم اُٹھالیاگیا،کھلبلی مچ گئی

datetime 18  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آ ئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر سے اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت دائر مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں جبکہ کمیٹی کو فیڈرل بور ڈ آ ف ریو نیو کے حکام نے آ گاہ کیا کہ ایف بی آر نے بیرون ملک سے اربوں روپے تحائف میں بھیجوانے والے اڑھائی ہزار افراد کی شناخت کر کے سکروٹنی کا آغاز کر دیا۔

کمیٹی میں ایف بی آر کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ بیرون ملک سے اربوں روپے بطور تحائف بھیجوانے والے دو ہزار سات سو پچاسی افراد کو شناخت کر لیا ہے ان کی چھان بین کا عمل جاری ہے جس پر سینٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ پہلے ملک سے حوالے کے ذریعے پیسے باہر بھیجوائے جاتے ہیں پھر تحائف کی شکل میں واپس منگوائے جاتے ہیں ۔ منگل کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ ، ریونیو ، اقتصادی امور ، شماریات و نجکاری کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، سنیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ٹیکس دہنذگان کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت کیس بنائے جانے کاانکشاف ہوا ہے۔جس پر ایف بی آر حکام نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے دو سو سے زائد معاملات ایف بی آر کو بھیجوائے ہیں جس کے تحت کاروائی کی جا رہی ہے۔کمیٹی نے ایف بی آر سے اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت دائر مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی۔کمیٹی میں بینک آف پنجاب کے حصص کی قیمتوں میں ہیر پھیر کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔بینک آف پنجاب کے شئیر ہولڈرز نے کمیٹی کو بتایا کہ بینک کے صدر کی جانب سے دس لاکھ حصص کم قیمت پر خرید کر تھوڑے عرصے میں زیادہ قیمت پر بیچ دیے جس کے تحت عارف حبیب لمیٹٹد اور میاں منشاء کے بروکریج ہاؤسز کو فائدہ پہنچایا گیا۔

قائمہ کمیٹی میں سینٹر اعظم سواتی کی جانب سے پیش کردہ فنانشل انسٹیٹویشن ( ریکوری آف فنانس ) میں مزید ترمیم کا بل سٹیٹ بنک کے جواب کے باعث واپس لے لیا ، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک نے کمیٹی کو بتایا کہ اس حوالے سے پہلے ہی ترمیم ہو چکی ہے اوربیرون ملک مقیم پاکستانی وہاں پر موجود پاکستانی بنک سے قرضہ حاصل کر سکیں گے اور اگر وہ بیرون ملک میں پاکستانی بنک سے قرضہ لے کر واپس کیے بغیر پاکستان آجاتے ہیں تو پاکستان کی عدالت میں ان کے خلاف کیس دائر ہو سکے گا،

جس پر سینٹر اعظم سواتی نے ترمیمی بل واپس لے لیاجبکہ سینٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے پیش کر دہ اکنامک ریفارمز ترمیمی بل پر مزید غور آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا ، وزارت خزانہ کے حکام نے کہا کہ حکومت اس بل میں ترامیم لارہی ہے جس پر سینٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پہلے حکومت ترامیم لے کر آئے پھر اس بل کو واپس لیا جائیگا،ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے منی لانڈرنک ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے بتایا کہ منی لانڈرنگ ایکٹ میں حال ہی میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی

بلکہ صرف رولز اور ریگورلیشنز میں ترامیم کی گئی ہیں ، کمیٹی نے ٹیکس دہندگا ن پر منی لانڈرنگ سے متعلق کیسوں کی ایف بی آر سے تفصیلات طلب کر لیں ، کمیٹی بنک آف پنجاب میں ان سائیڈ ٹریڈنگ اور اوور رائٹنگ کی شکایت پر آئندہ اجلاس میں بنک آف پنجاب کی انتظامیہ ، ایس ای سی پی کو طلب کر لیا، کمیٹی میں دو ہزار سات سو پچاسی ٹیکس دہندگان کی جانب سے تحائف کی تحقیقات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس میں ایف بی آ ر حکام نے کمیٹی کو بتایا تحقیقات ہورہی ہیں جس میں یہ دیکھا جارہا ہے کہ کہ ٹیکس ادا شدہ پیسے سے تحائف بھیجے گئے یا نہیں اور بنکنگ چینل کو استعمال کیا گیا ، ایف بی ار حکام نے کہا کہ اس کی تفصیلات کمیٹی کو فراہم کرد ی جائیں گی

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…