جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

فضل الرحمن کی پانامہ کیس میں شریف خاندان کی حمایت پر جمعیت علمائے اسلام کے اندر دراڑیں پڑ گئیں

datetime 18  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) مولانا فضل الرحمن کی جانب سے پانامہ کرپشن کیس میں شریف خاندان کی حمایت نے جمعیت علمائے اسلام کے اندر دراڑیں پیدا کر دی ہیں ، پارٹی میں موجود جید علماء کرام نے شریف خاندان کی حمایت کو پارٹی کی مقبولیت اور ساکھ کیلئے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے قیادت کو اس سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ اگر نواز شریف کو کرپشن کے الزامات کے تحت عہدے سے ہٹا دیا گیا تو ملک کے عوام ہمیں بھی ان کا ساتھی سمجھیں گے

جے یوآئی کیلئے ملک خصوصا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اپنی ساکھ کو بچانا مشکل ہوگا ۔جے یوآئی کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی جانب سے پانامہ کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن سربراہ میاں نواز شریف کی حمایت نے جے یوآئی کے اندر ونی حلقوں کو بھی برہم کر دیا ہے ذرائع کے مطابق پارٹی میں موجود مرکزی رہنماؤں نے اپنے اجلاسوں میں مولانا فضل الرحمن کی جانب سے میاں نواز شریف کی حمایت پر اعتراضات اٹھانا شروع کر دئیے ہیں ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی جانب سے میاں نواز شریف کی پانامہ کرپشن کیس میں حمایت نے خیبر پختونخوا میں پارٹی کی مقبولیت کو بھی شدید متاثر کیا ہے اور جے یوآئی کے مخالفین عوام کے اندر یہ تاثر پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں کہ جے یو آئی بھی کرپشن میں حکمران خاندان کے ساتھ شریک ہے ذرائع کے مطابق پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں بھی جید علماء کرام نے قیادت پر یہ واضح کیا ہے کہ میاں نواز شریف کی حمایت کی وجہ سے پارٹی کا گراف روز بروز گر رہا ہے اور ایسے موقع پر جب اگلے الیکشن نزدیک آرہے ہیں ہمیں میاں نواز شریف کی حمایت کرنے کی بجائے کرپشن کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی حمایت نے پارٹی کو اندرونی سطح پر بھی گروپ بندیوں کا شکار کر دیا ہے اور پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے اس کو جمعیت کیلئے بھی اگلے الیکشن میں ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کی مرکزی قیادت نے مولانا فضل الرحمن کو یہ مشورہ دیا ہے کہ اگلے الیکشن میں کامیابی کیلئے وزیر اعظم کی کرپشن کی حمایت کرنا چھوڑ دیں جس کے بعد مولانا فضل الرحمن نے اپنے بیانات میں حکمران خاندان کی کرپشن کا دفاع کرنے کی بجائے مسلم لیگ ن کا ساتھ اقتصادی راہداری کو کامیاب بنانے اور مخالفین کو اقتصادی راہداری کا مخالف قرار دینا شروع کر دیا ہے ذرائع کے مطابق اگر پانامہ کرپشن کیس میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف عدالت کی جانب سے کسی بھی فیصلے کے اثرات مستقبل میں نہ صرف مسلم لیگ کی کارکردگی پر اثر انداز ہونگے بلکہ جے یوآئی کے خلاف بھی اس کو استعمال کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…