منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دبئی میں کیا کرتی رہی؟پیپلزپارٹی میں شامل ہونیوالی تحریک انصاف کی سابق رہنماء ناز بلوچ نے جواب دیدیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 17  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سابق نائب صدر ناز بلوچ نے اپنے اوپر پی ٹی آئی کے ترجمان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کارکنوں خصوصا خواتین کی کوئی عزت نہیں انہیں دھکے دیئے جاتے ہیں یوتھ اور خواتین کو پارٹی عہدوں میں نظر انداز کیا جاتا ہے۔

این این آئی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مجھ پر دبئی میں فنڈنگ کرنے کا الزام سراسر بے بنیاد ہے میر ی اگر پی ٹی آئی میں اہمیت نہ ہوتی تو ایک ہفتہ قبل پارٹی کے چیئرمین عمران خان عارف علوی کو یہ ہدایت نہ دیتے کہ ناز بلوچ کی ناراضگی دور کی جائے وہ ہماری بہترین ورکر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو کراچی میں موجود چار کے ٹولے نے کہیں کا نہیں چھوڑا یہ چار کا ٹولہ پارٹی کے نام پر فنڈ کھاتا ہے کبھی ایک کراچی کا صدر بنتا ہے تو کبھی دوسرا صدر بن جاتا ہے۔ناز بلوچ نے کہا کہ پارٹی کے فیصلے پہلے عمران خان کرتے تھے مگر اب پارٹی پالیسی کوئی اور بناتا ہے، چار پانچ جماعتیں تبدیل کرنے والے لوگوں کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا جارہا ہے جس کی وجہ سے کارکن ناراض اور تحریک انصاف ختم ہورہی ہے۔ مجھے عمران خان سے کوئی گلہ نہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ اپنی ہی پارٹی پالیسیوں کی وجہ سے تحریک انصاف ختم ہوتی جارہی ہے۔ناز بلوچ نے کہا کہ دوسری پارٹیوں سے آنے والے لوگ پوچھتے ہیں ناز بلوچ کون ہے اور شاید وہ کوئی عام کارکن ہے، میں تحریک انصاف کی عام کارکن تھی اور ہمیشہ پارٹی کے لیے اصولوں کے عین مطابق کام کیا اس لیے پارٹی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن بھی لڑا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی میں پیدا ہونے والی برائیوں کی مسلسل نشاندہی کی مگر کسی نے بات تک نہیں سنی،

کراچی سے پی ٹی آئی کا ووٹ بینک ختم ہورہا ہے مگر چاہتی تھی کہ عمران خان شہر قائد کو زیادہ وقت دیں تاہم ایسا نہ ہوسکا اس کی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ پارٹی کے فیصلے اب دوسری جماعتوں سے آنے والے لوگ کرتے ہیں۔ناز بلوچ نے کہاکہ دوسری جماعتوں سے آنے والے لوگوں کو ویلکم کر کے عام کارکن کو نظر انداز کیا جارہا ہے، جب دوسری پارٹی سے لوگ آسکتے ہیں تو تحریک انصاف کے لوگوں کا دوسری جماعت میں جانا بھی ممکن ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…