ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

کل رات کس نے پیسے اور ڈنڈے کن لوگوں میں بانٹے؟سینئر سیاستدان کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 17  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ گزشتہ رات کچھ لوگوں میں اسلحہ ،ڈنڈے اور پیسے بانٹے گئے ہیں لیکن اب کوئی سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کر سکتا ،گلو بٹوں کا زمانہ چلا گیا ،اب میڈ یااور عدلیہ آزاد ہیں ،

آپ حملہ کرنے آئیں گے تو پتہ لگ جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گلو لیگ کے دو گر وپ بن چکے ہیں ،مریم گروپ نے نواز گروپ کو شکست دے دی ہے کیونکہ نواز شریف کے پرانے ساتھی پیچھے ہٹا دیے گئے ہیں ۔پاناما کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات کچھ لوگوں میں اسلحہ ،ڈنڈے اور پیسہ بانٹا گیا لیکن اب میڈ یا اور عدلیہ آزاد ہیں ،اگر کوئی حملہ کرنے آیا تو لگ پتہ جائے گا کہ لوہے کہ چنے ہیں یا چکڑ چنے ہیں ،ایسا کیا تو آپ کے دانت کھٹے ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر سیاسی بیک راؤنڈ کا اعتراض تھا ،آج کل سارے سیاسی حلقوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کے کنڈکٹ پر کوئی اعتراض نہیں آیا اور اس حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی آگیا ہے اور اس فیصلے کے خلاف ن لیگ نے کوئی اعتراض نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کو دو ججوں نے پہلے ہی نا اہل کردیا اگر اب ایک بھی اور جج نے انہیں نا اہل قرار دیا تو پھر عدالتی طو ر پر بھی گو نواز گو کا نعرہ لگ جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…