بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جے آئی ٹی پر اعتراضات‘ (ن) لیگ نے سپریم کورٹ میں کیا کیا الزامات لگا دیئے؟

datetime 17  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس کا معاملہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جس کے لیے سپریم میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پہلی اہم ترین سماعت شروع ہوگئی ہے۔شریف خاندان نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے ۔پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ ہفتے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی

جس میں شریف خاندان کے معلوم ذرائع آمدن اور طرز زندگی میں تضاد بتایا گیا تھا۔سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں اس کیس کی سماعت کررہا ہے جب کہ جسٹس عظمت سعید شیخ اور اعجاز الاحسن بینچ کا حصہ ہیں۔عدالت عظمیٰ میں سماعت کے موقع پر حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)، فریقین جماعتوں کے رہنماؤں سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما بھی سپریم کورٹ میں موجود ہیں۔اس موقع پر سکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کیےگئے ہیں۔ پولیس کے سینکڑوں اہلکار عدالت عظمیٰ کے اطراف سیکیورٹی کے لیے مامور ہیں جب کہ کسی غیر متعلقہ شخص کو عدالت میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔پاناما حکمران مسلم لیگ (ن) اس کیس پر اپنی قانونی لڑائی لڑنے کو تیار ہے جس کے لیے حکومت نے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے ہیں۔ شریف خاندان کی جانب سے دائر اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی کا رویہ غیر منصفانہ تھا اور اس نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا لہٰذا عدالت جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کرے۔کیس کے فریقین جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنی اپنی تشریحات کررہے ہیں جب کہ فریقین سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کررکھا ہے جب کہ عوامی نیشنل پارٹی اور آفتاب شیر پاؤ نے وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط کردیا۔

تاہم وزیراعظم نے استعفیٰ دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سازشی ٹولے کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔وزیراعظم کو اپنی کابینہ سے بھی بھرپور اعتماد حاصل ہے اور کابینہ نے انہیں استعفیٰ نہ دینے اور ڈٹ جانے کا مشورہ دیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…