مری(آئی این پی )مری میں گلڈنہ موہڑہ شریف روڈ پر چیتے نے حملہ کر کے تین افراد زخمی کر دیے جن کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو مری کے قریب گلڈنہ موہڑہ شریف روڈ پر چیتے نے حملہ تین افراد کو زخمی کردیا ۔ریسکیو حکام نے زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔