پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

خواجہ سعد رفیق نے بڑی کامیابی کا اعلان کردیا

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این این آئی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاست میں جہاں ہم اپنے سیاسی مخالفین کی سازشوں کا مقابلہ کر رہے ہیں وہاں قومی تعمیر و ترقی کیلئے بھی جان لڑا نے کیساتھ اداروں کی تعمیر و ترقی کے لئے پورا وقت صرف کر رہے ہیں،ہم اپنی آنے والے نسلوں کو دم توڑتی نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تیزی سے منزل کی طرف دوڑتی ہوئی ریلوے دے کرجائیں گے،

18 ارب سالانہ کمانے والی دم توڑتی ریلوے کی آمدن 40 ارب تک لے جا چکے ہیں جبکہ اس برس ٹارگٹ 55 ارب ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کیا ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں قوم کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں کہ اسی ہفتے جہاں ای سی او کانفرنس میں ایران اور ترکی کے راستے یورپ تک ریل کے سفر کو یقینی بنانے کی بنیاد رکھ دی گئی ہے وہاں ہم نے چینی ماہرین کے ساتھ سی پیک کے تحت کراچی سے پشاورتک ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کی تفصیلات بھی طے کرلی ہیں جس کے تحت اس پورے ٹریک کو ڈبل کردیاجائے گا، مسافربردارٹرینوں کی سپیڈ کم ازکم 110 کلومیٹرفی گھنٹہ اور زیادہ سے زیادہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھادی جائے گی جبکہ مال بردارگاڑیوں کی رفتار 120 کلومیٹرفی گھنٹہ ہوجائے گی۔ ہماری چین کے نیشل ریلوے ایڈمنسٹریشن کے وفدنے زینگ ہونگ بوکی سربراہی میں وفد کے ساتھ ملاقاتیں اسلام آباد اور لاہور میں ہوئی ہیں۔ ایم ایل ون پر جہاں اس وقت 32 ٹرینیں چل رہی ہیں ان کی تعداداور گنجائش 171 تک بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ریل کے حادثات پر بھی تشویش ہے اگرچہ اس مشکل کا سامنا بھارت اور امریکہ کی جدید ترین ریلویز کو بھی ہے مگر وزارت دفاعی پیداوار کے ذیلی ادارے نیسکام سے سسٹم کی تیاری کے لئے کام شروع کرنے کے علاوہ اپ گریڈیشن کے اس عظیم الشان

اور تاریخ ساز منصوبے میں کمپیوٹرائزڈ انٹر لاکنگ سسٹم، آٹوبلاک سگنلگ، آٹومیٹک ٹرین پروٹیکشن، ایڈوانس روڈ وارننگ اور سنٹرلائزڈ ٹریفک کنٹرول کے جدید نظام بھی شامل ہیں۔ سی پیک کے تحت چینی ماہرین کراچی سے حیدرآبادتک موجودہ ٹریک کی اوورہالنگ کرتے ہوئے اس سیکشن میں سپیڈ 160کلومیٹرفی گھنٹہ کرنے کے علاوہ ایک متبادل ٹریک بھی بچھائیں گے اور جہاں سپیڈ 160 کلومیٹر ہو گی یا آبادی ہو گی وہاں ٹریک کی فینسنگ کرتے ہوئے اسے محفوظ اور آئسولیٹڈ بنا دیا جائے گا۔

ہمیں خوشی ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ سی پیک کے تحت پاکستان ریلویز میں انقلاب کی بنیادرکھی جارہی ہے ریلوے نے بحالی کے بعد جدت کا سفر شروع کر دیا ہے، میں بہت جلد چار برسوں میں آنے والی بہتری اور ترقی کی تفصیلات پر اعتماد میں لوں گا۔انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور خوشحال جمہوری پاکستان کے لیے عوام کی دعاؤں کی ضرورت ہے تاکہ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے وطن عزیز کے خلاف حاسدوں کی بری نیتوں، خوابوں اور راہوں کو کھوٹا کیا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…