لاہور(آن لائن) موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بْری خبر، پنجاب حکومت نے موبائل انٹرنیٹ سروس پر ساڑھے انیس فیصد ٹیکس لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین پر پنجاب حکومت نے نیا ٹیکس عائد کردیا۔ اب موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بھی ٹیکس دیں گے۔ موبائل کمپنیز کی جانب سے صارفین کو ایس ایم ایس کی ذریعے آگاہ کر دیا گیا۔
موبا ئل کمپنیز کی جانب سے جاری کردہ ایس ایم ایس میں بتایا گیا کہ صارفین انٹرنیٹ استعمال کرنے پر ساڑھے انیس فیصد ٹیکس دیں گے۔ موبائل اکاؤنٹ ری چارج کرنے پر ٹیکس کی شرح 14 فیصد سے کم کرکے ساڑھے بارہ فیصد کر دی گئی ہے۔دوسری طرف پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس کا اطلاق یکم جولائی سے کیا گیا۔ انٹرنیٹ کے گھریلو استعمال یعنی ڈی ایس ایل اور ای وو رکھنے والے سٹوڈنٹس پیکج کے صارفین 1500 سے زائد کا بل آنے پر ٹیکس ادا کریں گے۔