تھرپارکر(این این آئی)ارباب لطف اللہ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے، تھر پارکر میں آصف زرداری کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کرین گے۔ ذرائع کے مطابق ارباب میر حسین مرحوم کے بیٹے ارباب لطف اللہ نے اپنے چچا ارباب غلام رحیم سے بغاوت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ 17 جولائی کو تھر پارکر میں پیپلز پارٹی کے ہونے والے جلسے میں پی پی میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔