اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قبلہ کا صحیح رُخ متعین کرنے کیلئے سنہری موقع، تفصیلات کے مطابق سورج بروز اتوار 16 جولائی 2017ء دوپہر 2 بج کر 16 منٹ پر بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا، اس سے قبلہ کا رخ کا تعین کیا جا سکے گا، واضح رہے کہ اس سال سورج دوسری مرتبہ بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا
اس سے پہلے 28 مئی کو سورج بیت اللہ کے اوپر سے گزرا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج جب بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا تو اس وقت پاکستان میں دوپہر کے 2 بج کر 16 منٹ ہو رہے ہوں گے۔ یہ ایسا وقت ہو گا جب بیت اللہ شریف کا سایہ نہیں ہوگا بلکہ دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی طرف ہو گا۔