لاہور(آئی این پی) سابق وزیر قانون خالد رانجھا کے بیٹے کی گاڑی نے نوجوان کو کچل دیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر اور وزیر قانون خالد رانجھا کے صاحبزادے حسن رانجھا کی گاڑی نے شمائی چھانی کے علاقے میں نوجوان کو کچل کر شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،حادثے کے وقت گاڑی حسن رانجھا خود چلا رہے تھیجس کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تاہم 5 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا ہے
حادثے کے بعد خالد رانجھا کے صاحبزادے حسن رانجھا کے خلاف تھانہ شمالی چھانی میں مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے نوجوان نے الزام عائد کیا ہے کہ حادثے کے بعد حسن رانجھا کی حالت مشکوک تھی ، ان سے کھڑا بھی نہیں ہوا جا رہا تھا اور یوں محسوس ہو رہا تھا کہ وہ نشے کی حالت میں ہیں۔ پولیس نے حسن رانجھا کو گرفتار کر کے طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔