اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 206 لیگی ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی، وزیر داخلہ چودھری نثار ذاتی مصروفیات جبکہ تعلیم کے وزیر مملکت بلیغ الرحمان سمیت 14 ارکان بیرون ملک دوروں پر ہونے کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے۔ اجلاس میں پارلیمانی ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی،
بہت کم ایسے ارکان تھے جو شریک نہیں ہو سکے۔ وزیر داخلہ کے ترجمان نے وضاحتی بیان بھی جاری کیا ہے، وزیراعظم جب شرکت کے لیے آئے تو تالیاں اور ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے ہاتھ لہرا کر اس خیر مقدم کا جواب دیا جبکہ تمام ارکان نے ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔