لاہور (این این آئی ) کسٹمز کی ٹیم نے یورپ سے بھیجا گیا پارسل ضبط کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ ڈاگ فوڈ کے نام پر پارسل میں 5ہزار نشہ آور گولیا ں اور نشہ آور ادویات شامل تھیں ۔پارسل یورپ کے ملک نیدر لینڈ سے صبور امین نامی شخص نے لاہورمیں بلال نامی فرد کے نام بک کروایا تھا
۔ڈپٹی کلکٹر پلوشہ سید کی سربراہی میں جنرل پوسٹ آفس میں پارسل کو چیک کرنے کے بعد کاروائی کی گئی ۔ٹیم میں نیئر سلطان ،شاہنواز ،اصغر اور عرفان لغاری شامل ہیں ۔